تبدیلی سرکار کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے،اشرف بھٹی

تبدیلی سرکار کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے عوام کو ریلیف دینے کے سب دعوے اور نعرے محض ایک ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں اور تبدیلی کی یہ لہر محض سرکاری افسروں کی تبدیلی کی نظر ہو کررہ گئی ہے تبدیلی سرکار کی پالیسیاں عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہیں حکومت کی طرف سے صبح و شام  سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں نے ثابت کیا ہے کہ حکومت کا کوئی ویژن ہی نہیں ہے اور ان کی اس پالیسی سے اداروں میں عدم استحکام بھی پیدا ہو گیا ہے۔


 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی گورننس نہیں،کوئی کسی کی بات نہیں سنتا،کئی صوبائی وزیر بھی اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں آئے روز معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلند وبانگ دعوے خوشنما وعدے اور عوام کو سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے کسی وعدے کی تکمیل دو سالوں میں نہیں ہو سکی تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔