کرپٹ ٹولہ وزیر اعظم کا مقابلہ نہیں کرسکتا،ڈاکٹر محمود شریف
لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر محمود شریف نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاکرپٹ ٹولہ ملکر بھی مقابلہ نہیں کرسکتا، چور ٹولے کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان ملک میں درپیش معاشی بحران، اندرونی خطرات اور غبرت خاتمے کے لئے پرازم ہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک بنانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے، عوام کے بنیادمسائل کو حل کرنا۔ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔