پی ڈی ایم کرپٹ اور مسترد شدہ سیاسی رہنماؤں کا اکٹھ ہے،جاوید اقبال

پی ڈی ایم کرپٹ اور مسترد شدہ سیاسی رہنماؤں کا اکٹھ ہے،جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین جنرل (ر) راحیل شریف لورز فورم جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپٹ اور مسترد شدہ سیاسی رہنماؤں کا اکٹھ ہے۔ کئی دہائیوں سے ملکی اقتدار پر قابض ٹولے نے جائیدادیں جاگیریں اور مال بنانے کے علاوہ کوئی خدمت سرانجام نہیں دی۔ ملک و قوم کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے مافیا کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا تو ملک دشمنی پر اتر آیا۔


 عوام پاک فوج کے خلاف غداری کرنیوالوں کا راستہ روکیں گے

  غداروں کا پاک دھرتی پر راستہ روکے گی۔ ملک دشمنوں کو فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان کے محافظ سپوتوں کے وقار اور شان کا بھر پور دفاع کریں گے۔