ویمن ڈویلپمنٹ اور بی ایف ٹیکنالوجیز کے مابین ای کامرس کو فروغ دینے کا معاہدہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب اور بی ایف ٹیکنالوجیز کے مابین ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ''دستخط صوبائی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا نے کیے۔اس موقع پرسیکرٹری عنبرین رضا کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد مضبوط خاندان اور مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے ''ای کامرس اوردیگر مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت خواتین کوورچوئل مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ یہ پروگرام محکمہ خواتین ڈویلپمنٹ پنجاب اور BF ٹیکنالوجیز کے باہمی اشتراک و تعاون سے عملی صورت اختیار کر رہا ہے BF ٹیکنالوجیز کے ذریعہ فراہم کردہ لائیو پوڈکاسٹ ٹرانسمیشنز کو پیش کرنا مقصود ہے۔ پوڈ کاسٹ 14 اکتوبر 2020 سے 3 جنوری 2021 تک ڈبلیو ڈی ڈی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کی جائے گی۔براہ راست پوڈ کاسٹ ٹرانسمیشن دو ہفتہ کے ساتھ، ہر بدھ اور اتوار کو 9:00PM پر کی جائے گی۔
پوڈکاسٹ کا دورانیہ قریبا ایک گھنٹہ اور 30 منٹ ہوگا۔