مولانا فضل الرحمن عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں،عمر کسانہ
لاہور (جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء عمر کسانہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی بے روزگارمولانا فضل الرحمان اپنی سیاسی دکانداری لگانے کے لئے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اتنی سکت نہیں رہی کہ وہ مولانافضل الرحمان کے بغیر جلسہ کر سکیں، ملک کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، حالات کی کی خرابی کی ذ مہ داری اپوزیشن جماعتوں پر عائدہوگی۔