اراضی پرائیویٹ افراد کے حق میں ڈگری کرنے کا ڈسٹرکٹ کورٹ کا فیصلہ معطل
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکو)رٹ نے جی اوآر ون میں 19 کنال اراضی پرائیویٹ افراد کے حق میں ڈگری کرنے کا ڈسٹرکٹ کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا، عدالت نے فریقین کو 24 نومبر کے لئے نوٹس بھی جاری کردئیے ہیں،جسٹس عاطر محمود نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جی او آر ون 22 ایکمن روڈ پر 19 کنال اراضی کی ملکیت بارے چودھری عبدالغفور نے سول کورٹ میں دعویٰ دائر کیا، سول جج نے چودھری عبدالغفور کا دعوی خارج کردیا لیکن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور نے چودھری عبدالغفور کی اپیل منظور کرکے دعویٰ ڈگری کردیا، سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے 19 کنال اراضی عبدالغفور کی ملکیت قرار دے دی ہے،چودھری عبدالغفور کے حق میں اراضی ڈگری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ردرخواست کے حتمی فیصلے تک ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جائے۔
فیصلہ معطل