ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے این ٹی سی کا  دورہ کیا،کارکردگی کی تعریف

      ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے این ٹی سی کا  دورہ کیا،کارکردگی کی تعریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آن لائن)معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے این ٹی سی کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد احساس ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ این ٹی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر وقار راشید نے ڈاکٹر ثانیہ کو این ٹی سی کی کارکردگی اور کامیابیوں کے متعلق آگاہ کیا۔ڈاکٹر ثانیہ نے نیشنل ڈیٹا سنٹر کو وزٹ کیا اور کارکردگی کی تعریف کی۔ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ احساس پروگرام غریب افراد کیلئے پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔احساس ڈیجیٹل سوشل ایکوسسٹم کے طرف تیزی سے گامزن ہے تاکہ مستحق لوگوں کی مدد کی جاسکے۔ ٹیکنالوجی نے غربت کی تخفیف کے عمل کی شفافیت اور افادیت کو بہتر کیا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نے احساس منسٹری کیلئے این ٹی سی کے سپورٹ کو سراہا۔ 
  ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -