بلوچی زبان کے گلوکار حنیف چمروک قاتلانہ حملے میں جاں بحق

   بلوچی زبان کے گلوکار حنیف چمروک قاتلانہ حملے میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)بلوچی زبان کے گلوکار حنیف چمروک ضلع کیچ کے شہر تربت میں نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے حنیف چمروک تربت کے مضافات میں واقع گاؤں سنگانی میں اپنے گھر کے باہر کچھ نوجوانوں کے ساتھ میوزک کلاس لے رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی پولیس نے کہا کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا علاوہ ازیں مقامی پولیس کے مطابق گلوکار حنیف چمروک کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے انہوں نے بتایا کہ گلوکار پر حملے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس پارٹی جائے وقوع پر پہنچ گئی حنیف چمروک کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں ان کی نعش کو اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا  خیال رہے کہ گلوکار حنیف چمروک بلوچستان کی انسانی حقوق کی کارکن طیبہ بلوچ کے والد تھے۔
گلو کار قتل 

مزید :

صفحہ آخر -