اپوزیشن جماعتیں اجتماعی استعفوں پرمتفق اور یکسو، حافظ حسین احمد

  اپوزیشن جماعتیں اجتماعی استعفوں پرمتفق اور یکسو، حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ/کراچی (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے بحالی جمہوریت کی تحریک کا گوجرانوالہ سے آغاز کے فیصلے کے بعدعمرانی ٹولہ نے شاہدرہ تھانہ میں اپوزیشن خصوصاً مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروایا کیونکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ تحریک کے آغاز میں گوجرانوالہ سے پہلا پروگرام اپوزیشن خصوصاً مسلم لیگ ن کے حوالے سے پہلا ٹیسٹ ہوگا اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل گیارہ سیاسی جماعتوں کی جہاں ملک بھر میں حمایت اور وجود ہے وہاں پر ہر پارٹی کا ووٹ بینک اور پارٹی کی مقبولیت کے بھی ایریاز ہیں حافظ حسین احمد نے کہا کہ غداری کا مقدمہ بھی گوجرانوالہ جلسہ کے ”بی فور شاکس“ ہیں کیونکہ جہاں اس مقدمہ سے عمرانی ٹولہ کی پریشانی اور خوف کا پتہ چلتا ہے وہاں اس لاوارث ایف آئی آر کو مشہور زمانہ پنجاب پولیس کے ذریعہ پنجاب خصوصاً گوجرانوالہ کے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بے دریغ استعمال کیا انہوں نے کہا کہ اجتماعی استعفوں کے آپشن پر بھی گیارہ کی گیارہ جماعتیں متفق اور یکسو ہیں اور یہ موثر ”ہتھیار“ اس وقت استعمال کیا جائیگا جب احتجاجی سیریز کا ”فائنل“ ہوگا اس کے بعد نہ عمرانی ایوانوں کے چراغوں میں روشنی رہے گی اور نہ”سینٹ“کے انتخابات ممکن ہوسکیں گے۔
حافظ حسین آباد

مزید :

صفحہ آخر -