عمران خان ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں،گورنر سندھ

 عمران خان ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں،گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر نے گورنر ہاو س میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال،اس ضمن میں موثر اقدامات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا،فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی، بدعنوانی کی روک تھام کے سلسلہ میں آڈٹ کے کردار پر بھی غور کیا گیا۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے گورنر سندھ کو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن کا ناسور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے اسی لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں بدعنوانی کے خاتمہ اور سرکاری فنڈز کی خردبرد کی روک تھام کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں کیونکہ سرکاری فنڈز کی خرد برد سے قومی خزانہ کو نقصان کے ساتھ ساتھ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے ضمن میں آڈیٹر جنرل کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے جبکہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سے حکومت کو مالی نظم و نسق بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ میاں داد راہو جو، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ لوکل گورنمنٹ جاوید ضیابرنی بھی موجود تھے۔ 
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -