پی ڈی ایم کا 18اکتوبر کو جلسہ حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا: پیپلز پارٹی

  پی ڈی ایم کا 18اکتوبر کو جلسہ حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا: پیپلز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت 18اکتوبر کو باغ جناح میں عوامی جلسہ کے لئے رابطہ عوام مہم کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدہ نفیسہ شاہ دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ بازی کرنے والے حکمرانوں کے خلاف 18اکتوبر کا تاریخی جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا،بلاول بھٹو کی قیادت میں حکمرانوں کے خلاف طبل جنگ بج چکا ہے،غداری کے مقدمات اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے پیچھے خود وزیر اعظم ہیں، پی ڈی ایم سے خوفزدہ وزیراعظم کو عوام ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے۔گزشتہ روزیہاں پارٹی اجلاس کے بعدعاجز دھامراہ سینیٹر سسی پلیجو،صوبائی وزیر شہلا رضا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس ملک کی جڑیں کمزورکردی گئی ہیں ملک بچانے کے لیے16اکتوبر کوپی ڈی ایم کے تحت گجرانوالہ میں جلسہ ہوگا۔ 18اکتوبرکوکراچی میں بڑا سیاسی اجتماع ہوگااور باغ جناح میں پی ڈی ایم کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرادری اور دیگر جماعتوں کی قیادت خطاب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت روزویلٹ ہوٹل بھی بیچنے جارہی ہے۔ سقوط پی آئی اے سے پائلٹ بھی متاثرہوئے۔کتنے پائلٹس کی ڈگری جعلی نکلی حکومت راہ فراراختیار کررہی ہے۔پی آئی اے اورسقوط کشمیرپرکمیشن قائم کیاجائے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ جزائر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔بلاول گجرانوالہ جائیں گے اور توقع ہے کہ مریم نواز بھی 18اکتوبر کو کراچی آئیں گی۔پی ڈی ایم جلسوں کے بعد لانگ مارچ اور پھر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کرے گا۔ عاجز دھامرہ نے کہا کہ نوازشریف پرمقدمہ مودی کے کہنے پر قائم کیا گیا۔مقدمے کامقصد مودی کوخوش کرنا ہے مقدمے کے خلاف عوامی احتجاج اور مزاحمت عوامی ریفرنڈم ہوگا۔جس وزیر اعظم کو علم نہیں کہ کشمیر کے وزیر اعظم پر غداری کا مقدمہ قائم ہوا ہے اسے حکمرانی کا حق کس نے دیا۔آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ مودی کو خوش کرنے کے لیے درج کیا گیا ہے۔دریں اثناء وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے جمعہ کے روز مزار قائد سے متصل جناح گرانڈ کا دورہ کیا۔صوبائی وزرا نے جلسہ گاہ میں اسٹیج کی تیاری، مرد و خواتین انکلوژر، میڈیا انکلوژر سمیت دیگر کے حوالے سے تفصیلی معائنہ کیا۔
پیپلزپارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -