ہماری سعودی عرب میں تیاریاں مکمل، سیلز ایجنٹ تیاری کر لیں: لیاقت علی
لاہور (انٹرویو: اشفاق انجم،تصاویر: ایوب بشیر) سعودی وزارتِ الحج کی طرف سے یکم نومبر2020ء سے اہلِ پاکستان کیلئے عمرہ شروع کر نے کا خیرم مقدم کرتے ہیں،خارجی ممالک کیلئے عمرہ پالیسی آنے کے منتظر ہیں۔ھدایا گروپ کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے بزنس پوائنٹ اور سیلز ایجنٹ اپنے عمرہ ایجنٹوں کی خدمت کیلئے تیار ہو جائیں، ہم عمرہ ویزہ ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز کی فراہمی یقینی بنانے میں ہمارا سارا نظام آن لائن ہے، ا ن خیالات کا اظہار ھدایا گروپ کے چیف ایگزیکٹو لیاقت علی ڈائریکٹر آپریشن حافظ فرحان نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصو صی گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا سعودی حکومت نے جس انداز میں کورونا جیسی مہلک وبا ء کیخلاف منظم جدوجہد کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔حرمین شریفین کے دروازے اُمت مسلمہ کیلئے کھلنا نیک شگون ہے۔ ھدایا گروپ نے ہمیشہ ضیوف الرحمن کی خدمت کو اعزاز سمجھا ہے۔عمرہ ایجنٹ تیاری کر لیں ہم عمرہ پالیسی آتے ہی خدمت کی روایت کو آگے بڑھانے میں مصروف ہو جائیں گے۔لیاقت علی نے کہا ہماری سعودیہ میں تیاریاں مکمل ہیں،سیلز ایجنٹ اپنی تیاری کر لیں۔حافظ فرحان نے بتایا سعودیہ کی طرف سے حتمی اعلان ہونے کیساتھ ہی عمرہ ویزہ دینا شروع کر دیں گے۔
حافظ فرمان