جدہ ایئر پورٹ پر حجاج کرام کے استقبالیہ کیمپ کو سہولیات سے مزئین کرنے کا عمل شروع
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) دنیا بھر سے آنیوالے اللہ کے مہمانوں کیلئے خوشخبری سعودی حکومت نے جدہ ایئر پور ٹ میں حاجیوں کے استقبالیہ کیمپ ایئر کنڈیشنڈ کرنا شروع کر دیئے۔عمرہ زائرین اور حاجیوں کو جدہ آمد اور اپنے اپنے ممالک میں جانے کیلئے کئی گھنٹے جدہ ایئر پورٹ پر گزارنا پڑتے تھے جہاں انہیں شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، آٹھ ماہ سے فلائیٹس آ پریشن معطل ہونے کی وجہ سے ائیر پورٹ انتظامیہ نے تمام ممالک کے حاجی کیمپوں کو جدید انداز میں بنانا شروع کر دیا ہے۔جدید کرسیاں میز اور سنٹرل اے سی لگائے جا رہے ہیں جو بہت بڑا اقدام ہے۔ گزشتہ کئی سال سے دُنیا بھر سے آنیوالے ضیوف الرحمن کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، استقبالیہ کیمپوں کو اے سی کرانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جو یکم نومبر سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔
جدہ ائیر پورٹ