کراچی سے لاہور جانیوالی قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
رحیم یارخان (آئی این پی)کراچی سے لاہور جانیوالی قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، پھاٹک بندہونے کے باجوود نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی پھاٹک عبور کرنے کی کوشش، موٹرسائیکل ریلوے لائن پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرین گارڈ کی شکایت پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کردی۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قراقرم ایکسپریس جب خانپور کے نزدیک پہنچی تو پھاٹک بند ہونے کے باوجود نامعلوم شخص نے موٹر سائیکل سمیت ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی ٹرین کو نزدیک پا کر نامعلوم شخص موٹر سائیکل کو ریلوے لائن پر چھوڑ کرفرار ہوگیا اور قراقرم ایکسپریس ریلوے لائن پر پڑے موٹر سائیکل سے ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ٹرین کو 30 منٹ سے زائد موقع پر روکا جانے کے بعد منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا جبکہ ٹرین گارڈ کی شکایت پر پولیس نے فرار ہوجانے والے موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کردی ہے۔
قراقرم ایکسپریس