جامعہ کراچی: شیخ الجامعہ کا اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ(اے ایس آربی)جامعہ کراچی کی اسسٹنٹ رجسٹرار ماریہ خان کے شوہر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔ان کی نمازجنازہ جامعہ کراچی کی جامع مسجد ابراہیم میں بعد نمازجمعہ اداکی گئی۔بعد ازاں انہیں جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔