صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد جاں بحق، 3زخمی
صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔ بیوہ عمران علی سکنہ جمال آباد نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ حبیب الرحمن اور ظاہر الرحمن ساکنان جمال آباد نے اندھا دھند فا۱ئرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کا شوہر عمران علی موقع پر جاں بحق جب کہ آٹھ سالہ بیٹا فہد علی زخمی ہو گیا اور وہ فائرنگ سے بال بال بچ گئی وجہ قتل کوچہ مکانات مشترکہ پر تنازغہ بیان کی ہے دریں اثناء عبداللہ سکنہ پنج پیر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ شہباز سکنہ پنج پیر نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کا بھائی ابو بکر صدیق گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ اور وہاب ہارون بال بال بچ گئے وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی ہے۔ موضع کابگنی علاقہ گدون میں پک اپ کی ٹکر سے سات سالہ بچہ سیدان اللہ ولد منظور علی جاں بحق ہو گیا آئی ڈی ایس پولیس نے متوفی کے باپ کی رپورٹ پر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہیے۔