گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد زخمیس
ایبٹ آباد(بیورورپورٹ)بالاکوٹ سے اپر کھولیاں کے مقام پر جاتے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں ضیا الرحمان کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں ضیا الرحمان سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے،بتایا جاتا ہے کہ میاں ضیا الرحمن فاتحہ خوانی کے سلسلہ میں اپر کھولیاں جا رہے تھے کہ ایک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گہری کھائی میں جا گری،حادثہ میں جیپ ڈرائیور میاں اشرف،سابق ممبر صوبائی اسمبلی،سجادہ نشین گھنیلا شریف صاحبزادہ میاں ضیا الرحمان،میاں عارف،میاں نصیر شدید زخمی ہو گئے،مقامی افراد نے رسوں کی مدد سے گاڑی کو گھسیٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا،جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا،سابق ایم پی اے میاں ضیا الرحمان سمیت تمام زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔