مذہبی ہم آہنگی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے،قاسم سوری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے،ملک کو اس وقت سب سے زیادہ قومی یکجہتی کی ضرورت ہے,وہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام جناح کا پاکستان فانڈیشن نے "اسپیک فار حسین "کے عنوان سے ایک منفرد تقریری مقابلے کا انعقاد کروایا جس میں پاکستان بھر سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ یہ مقابلہ مختلف زبانوں اردو،انگریزی، سندھی پنجابی، پشتو اور بلوچی میں منعقد کروایا گیا۔ اس منفرد تقریری مقابلے کے ساتھ ہی بین المسالک اور بین المذاہب امن اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے علما کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کے جید علمائے کرام نے شرکت فرمائی مقابلے کے مہمان خصوصی قومی اسمبلی کیڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ویڈیو لنک کے ذریعے نوجوانوں سے خطاب کیااور جناح کا پاکستان فانڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئیکہا کہ اس وقت پاکستان کو اتحاد اور تنظیم کی ضرورت ہیاور نوجوانوں کا کردار اس میں سب سے اہم ہے انھوں نے مزیدکہا کہ جب تک اس ملک میں آپ جیسے نوجوان موجود ہیں دشمن اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ جناح کا پاکستان فانڈیشن کے چیئرمین اویس ربانی نے خطاب کرتیہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کے اندر اتحاد کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم آپس میں اتحاد رکھ کر تمام تر شرپسند عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور اس ملک کے اندر جناح کی تعلیمات کے مطابق اتحاد تنظیم یقین محکم کو عملی جامہ پہنایا جائے۔