منگھوپیر اور گلبہار میں دستی بم حملوں میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر اور گلبہار میں دستی بم حملوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔مبینہ ٹاؤن پولیس نے گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق گولیمار گینگ وار جمیل چھانگا اور آغا ذکری گروپ سے ہے۔ملزم اس سے پہلے ایک شہری کے قتل کے الزام میں جیل بھی جاچکا ہے۔ گرفتار ملزم منگھوپیر اور گلبہار میں دستی بم حملوں میں ملوث ہے۔ملزم کا بھائی بھی کچھ روز قبل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم پراناگولیمارمیں منشیات اورآئس کے منظم نیٹ ورک کا سربراہ تھا۔