ایبٹ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد،مسائل کے انبار

  ایبٹ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد،مسائل کے انبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ صوبا ئی حکو مت کی ہدا یت پر ضلعی انتظا میہ کا دور دراز علا قو ں میں کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوا م کے مسا ئل ان کی دہلیزپر حل کر نا ہے ضلعی انتظا میہ انشا للہ کھلی کچہریوں میں عوام  کے پیش کر دہ مسا ئل کو اولین ترجیع دیتے ہو ئے فوری حل کر نے کی بھر پور کوشش کر ے گی اورتمام محکمہ جات بھی شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے پابند ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز گونمنٹ ہا ئی سکو ل شیروا ن میں تحصیل لو ئر تنا ول کے لئے منعقدہ کھلی کچہری میں عوا م کی طر ف سے پیش کئے گئے مسا ئل اور مشکلا ت کا جوا ب دیتے ہو ئے کیا۔کھلی کچہری میں تما م وفا قی و صو با ئی محکمو ں کے سر براہا ن،ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن اور علا قے کے لو گ بھی کثیر تعداد میں مو جود تھے۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آگاہ کیا۔ تمام ریونیو افسران،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو آصف اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈی ایف سی، ڈی ایم او ایجوکیشن، تحصیلداران، لوکل گورنمنٹ، زراعت، لائیو سٹاک، محکمہ خوراک اور دیگر تمام محکموں کے افسران نے بھی کچہری میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے محکمہ مال، محکمہ تعلیم، جنگلات، محکمہ صحت، زراعت، نادرا، ٹی ایم اے،  خوراک،پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،واپڈااور دیگر محکموں سے متعلق اپنے مسائل  اور مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور لو گو ں کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ آئندہ کھلی کچہری سے قبل ان کے مسا ئل کے حل اور پیش رفت کے حوا لے  سے انہیں آگا ہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تحصیل حاضری کے نام سے منعقدہ سروس کا بھی معائنہ کیا اور لوگوں کو محکمہ مال سے متعلق خدمات  جن میں فردات  و ڈومیسائل کا اجراء،  انتقالات کی تصدیق اور دیگر سہولیات کا  تفصیلی جائزہ لیاجبکہ حاضرین نے انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا۔ کچہری کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام مسائل پرکا حل یقینی بنایا جائیگا جبکہ صوبائی اور وفاقی محکمہ جات سے تعلق رکھنے والی شکایات کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز کوآگاہ کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ بہت جلد تحصیل لو ئر تنا ول ٹی ایم اے آفس اور ریو نیو آفس کو یہا ں منتقل کیا جارہا ہے جس کی بدو لت یہا ں کے عوا م کو یو نیو اورشہری سہولتوں سے متعلق مسا ئل کے حل کے لئے ایبٹ آباد جا نے کی ضرو رت نہیں ہو گی۔انہوں نے گو ر نمنٹ ہا ئیر سکینڈری سکو ل میں اساتذہ کی کمی، مر مت اور فرنیچرز کے مسائل حل کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کو ہدا یات جا ری کیں۔انہو ں محکمہ زرا عت کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ یہا ں کے کا شتکا رو ں کی سہو لیات کے لئے بیج ادو یا ت اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے۔انہو ں نے کہا کہ شیروا ن ہسپتا ل اپ گریڈ ہو کر اب ڈی گریڈ ہسپتا ل ہو گیا ہے جس پر کا م جا ری ہے جیسے ہی کا م مکمل ہو تا ہے اس میں ڈی ٹا ئپ ہسپتا ل کی تمام سہو لیا ت میسر ہو نگی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خورا ک،حلا ل فوڈ اتھا رٹی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو ہدا یت جا ری کر تے ہو کہا کہ لوئر تناول میں گراں فروشی کے انسداد اور ملا وٹ سے پا ک اشیا ء خوردنی کی فرا ہمی کے لئے چیکنگ کی جا ئے۔ دودھ اور سر کا ری آٹا کی کوا لٹی کو چیک کیا جا ئے اور ناقص کوا لٹی پر ملوں اور شیرفروشوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئے۔انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو ہدایت جا ری کی کہ وہ  دودن میں واٹر سپلا ئی سکیم شیروان کو ٹھیک کر کے رپورٹ پیش کر ے۔انہو ں نے محکمہ جنگلا ت کے افسرا ن کو ہدا یت دی کہ تما م خطر نا ک اور بو سیدہ درختو ں کی نشا ندہی کر کے ایک ہفتہ میں رپو رٹ دی جا ئے۔انہو ں نے شیروا ن روڈ پرموجود بلڈنگ مٹریل یا تجا وات ہیں کو فوری طور پر  ہٹاکر ایک ہفتہ میں رپورٹ دینے کی بھی ہدایات جاری کیں۔