امریکی فوج کے انخلا سے متعلق  بیان پر طالبان کا خیرمقدم

  امریکی فوج کے انخلا سے متعلق  بیان پر طالبان کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کابل(آن لائن)طالبان نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کی جانب مثبت قدم ہے۔قبل ازیں امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرسمس تک افغانستان میں بہادر امریکی مرد و خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکا نے 2021 کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔ 
 طالبان

مزید :

صفحہ اول -