بیرسٹر علی ظفر نے عمران خان کو قائد اعظم جیسی خصوصیات کا حامل قرار دیدیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے چیئرمین بیرسٹر علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان کو قائداعظم جیسی خصوصیات کا حامل قرار دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے انصاف لائرز فورم کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔تقریب سے خطاب میں انصاف لائرز فورم کے چیئرمین بیرسٹر علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان کو قائد اعظم جیسی خصوصیات کا حامل قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کرپشن پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔اسی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے بھی علی ظفر کا کئی بار حوالہ دیا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
بیرسٹر علی ظفر