پبی،آرا مشین سے لکڑیاں   چوری کرنیوالا چور گرفتار

پبی،آرا مشین سے لکڑیاں   چوری کرنیوالا چور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان) تھانہ اکبر پورہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔آرہ مشین سے لکڑیاں چوری کرنے والا چور گرفتار۔ اعتراف جرم۔لکڑیاں اور واردات میں استعمال ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی برآمدمصری خان ساکن اخون بابا اکبرپورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کی۔کہ وہ اخون بابا اکبر پورہ میں آرہ مشین چلاتا ہے۔رات کو نامعلوم چور مشین سے 80/90من لکڑیاں جن کی مالیت 60ہزار روپے ہیں چوری کرکے لے گئے ہیں جس پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 313مورخہ 07-10-2020 جرم 379 تھانہ اکبرپورہ درج کیا گیاڈی ایس پی پبی طیب جان نے مراد خان  SHOاکبرپورہ کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے پولیس نے  جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے۔شواہد سے ابتدائی طور پر پتہ چلا کہ لکڑیوں کو کسی ٹریکٹر ٹرالی میں لے جایا گیا ہے۔جس پر آس پاس کے علاقے میں تلاش شروع کر دی گئی دن رات کے انتھک محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کرکے  عمیر ولد عمر گل ساکن اکبر پورہ کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے اپنے دوسرے ساتھی کا نام بھی اْگل دیاملزم کے نشاندہی پر لکڑیاں اور واردات میں استعمال ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی برآمد کر لی گئی۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں