صوابی،زیدہ پولیس کے ہاتھوں موٹر سائیکل چور گروہ کے گرکان گرفتار

  صوابی،زیدہ پولیس کے ہاتھوں موٹر سائیکل چور گروہ کے گرکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ) زیدہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل چور گروہ کے ارکان کے علاوہ منشیا ت فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زیدہ پولیس نے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل چو ر گروہ کو ٹریس کر کے سرغنہ آیاز سکنہ ڈاگئی کو گرفتار کر لیا ان کی نشاندہی پر دو اور ملزمان مقدس اور نیاز ساکنان ڈاگئی کو گرفتار کر لیا ان کے قبضے سے سپیئر پارٹس، واردات میں استعمال ہونے والی پستول، چھ عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل بر آمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء ایس ایچ او اکبر علی کی قیادت میں بھاری نفری پولیس، ایلیٹ فورس، کیو آر ایف، ڈی ایس بی اور لیڈی پولیس نے دریائے سندھ کے بیلہ جات اور گردو نواح میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک منشیات فروش سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے ایک عدد ریپیٹر، ایک عدد رائفل، ایک عدد کالا کوف، چار عدد پستول بمعہ کارتوس بر آمد کر لی جب کہ صوابی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب سولہ مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔