سعودی عرب پر حوثی حملہ،پاکستان کی مذمت

   سعودی عرب پر حوثی حملہ،پاکستان کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ڈرون حملہ ناکام بنانے اور قیمتی جانوں کا نقصان بچانے پرپاکستان کو بے حد خوشی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس قسم کے حملوں کی فوری روک تھام کی ضرورت پر زوردیتا ہے اور سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں اس کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اوریکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
 
 سعودی عرب 

مزید :

صفحہ اول -