نوشہرہ،سپین خاک میں دہشتگردی میں ملوث بدنام زمانہ مجرم گرفتار
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ پولیس کا سپین خاک میں قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب بد نام زمانہ مجرم اشتہاری کے ٹھکانے پر چھاپہ۔اشتہاری بلوگے گرفتار۔کلاشنکوف اور گرنیڈ برآمد*ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں مقدمات میں مطلوب خطرناک جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں *آصف مومین خان SHO تھانہ جلوزئی کو اطلاع ملی کہ پولیس کو قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری سپین خاک کے علاقے میں موجود ہے۔*فوری طور پر پولیس نفری کو ہمراہ لیکر نہایت حکمت عملی اور بہادری سے کامیاب چھاپہ لگایا۔*تھوڑی مزاحمت کے بعد ملزم شمس القمر عرف بلوگے ولد رحمت شاہ ساکن جڑوبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔*ملزم کے خلاف 1993سے 2016 تک وقتا فوقتا قتل،اقدام قتل کے کئی مقدمات درج ہیں۔ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے کئی دفعہ پولیس پر فائرنگ کر چکا ہے۔*2011پولیس مقابلے میں ظاہر خانASIکو شہید جبکہ دو کانسٹیبلان کو زخمی کیا تھا۔ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمدکر لیا گیا