ڈپٹی کمشنر پشاور امجد علی سے مرکزی تنظیم تاجران کی ملاقات
پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی کی سربراہی میں قومی جرگہ آرگنائزیشن کمیٹی چیئرمین حاجی امیر نواز، سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی مرکزی تنظیم تاجران، انجمن تاجران کارخانو مارکیٹ صدر ملک ندیم اور کارخانوں مارکیٹ پلازہ مالکان، پیر مصطفی شاہ، فخر عالم، حاجی میوہ خان، حاجی کوہ طور، حاجی طارق، محمد الیاس، حاجی صدیق، بن یامین کے وفد کی کمشنر پشاور امجد علی خان سے ملاقات۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف جو آپریشن جاری ہے۔ اس کے متعلق تاجر برادری اور پلازہ مالکان کے جو تحفظات تھے ان پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کمشنر پشاور امجد علی خان نے وفد میں شامل تمام شرکا کے مسائل کو سنتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو ہدایات کی کہ ایک ہفتہ کے لیے کارروائی کو مخر کرتے ہوئے کارخانوں مارکیٹ کی تاجر برادری اور پلازہ مالکان کے ساتھ مذاکرات کے ساتھ تجاوزات کی نشاندہی کرتے ہوئے۔ اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیا جائے۔ پلازہ مالکان نے از خود جو غیر قانونی تجاوزات اگر موجود ہیں تو ان کو ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بصورت دیگر پشاور شہر میں تمام غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے آپریشن جاری رہے گا۔ اور کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ وفد نے تعاون کرنے پر کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا۔