پاکستان مراکش سے تجارت،اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے کوشاں، اسد قیصر

     پاکستان مراکش سے تجارت،اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے کوشاں، اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افریقہ میں دوست ممالک کے مابین شراکت داری کے عمل کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان لک افریقہ پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ عوامی اور معاشی روابط میں اضافے کا خواہاں ہے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں مراکش کے سفیر محمد کرمون سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں اور مذہب، باہمی احترام اور یکجہتی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی پارلیمانی فورموں پر مراکش کے جانب سے پاکستانی موقف کی حمایت کو سراہا  سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے لیے لک افریقہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے  قومی اسمبلی میں قائم  پارلیمانی دوستی گروپ کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈ شپ گروپ کے قیام اس عزم  کے سلسلے کی ایک کڑی ہے  دوطرفہ تجارتی تعلقات پر بات کرتے  ہوئے اسپیکر نے کہ دونوں ممالک میں معاشی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان مراکش کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے  انہوں نے تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک میں  میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر سائنسز کے طلبا کے تبادلے کا کہا۔مراکش کے سفیر محمد کرمون نے اسپیکر کے تاثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مراکش پاکستان کے ساتھ اپنے دہائیوں پر محیط  تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے  انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات جو مذہب، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں کو اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے انہوں نے سپیکر کو  دوطرفہ تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی اور مراکش کی پارلیمان میں قائم فرینڈ شپ گروپ کے ممبران میں رابطوں کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی  بھی تجویز دی۔  
اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -