نیب نے کیپٹن (ر)صفدر کے  وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

  نیب نے کیپٹن (ر)صفدر کے  وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کا سامنا کرنیوالے مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ نیب افسران نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کو 10دن بعد گرفتار کرلیا جائیگا۔دوسری جانب پشاور میں نیب کے ریجنل ہیڈکواٹرز کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا متعلقہ حکام نے انہیں چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف نیب تحقیقات تقریبا دو سال سے جاری ہیں، ان کے اثاثہ جات مبینہ طور پر ان کی آمدنی کے معلوم ذرائع سے غیر متناسب ہیں جو قومی احتساب آرڈیننس 1999کے قانون کے تحت جرم ہے۔
کیپٹن صفدر

مزید :

صفحہ اول -