وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا 

 وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔کورونا وائرس میں دوسری بار مبتلا ہونے کی وجہ سے راشد ربانی شدید علیل ہو گئے ہیں۔ انہیں گزشتہ رات  تشویشناک حالت میں کلفٹن کے ضیا الدین اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔راشد ربانی کے اہل خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد ربانی  کو سانس لینے میں دشواری کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔راشد ربانی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہیں جس کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے اور پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔
 وزیراعلیٰ سندھ 

مزید :

صفحہ اول -