حکومت تحریک روکنے کیلئے کورونا کا بہانہ بنا رہی ہے
پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری اور سابق وزیراعلی کے مشیر رانا الحاج محمد ارشد نے کہا ہے کے گوجرانوالہ کا جلسہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن ثابت ہوگا اپوزیشن پوری تیاری اور طاقت سے حکومت کے خلاف میدان میں آ چکی ہے جس سے حکومت بوکھلاہٹ کا بھی شکار ہے اور اس کے پاؤں تلے سے زمین نکل رہی ہے وہ روزنامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دا ڈے میں گفتگو کر رہے تھے رانا ارشد نے کہا کہ صرف گوجرانوالہ ہی نہیں پورے ملک میں اپوزیشن کامیاب اور بڑے جلسے کرے گی حکومت اپوزیشن کو کرونا وائرس سے مت ڈرائے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں حکومت ہماری تحریک روکنے کے لیے کرو نا کو ایک ٹول کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے حکومت اچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہے جو ناکام ہوگئی گوجرانوالہ کا جلسہ حکومت کی آنکھیں کھول دے گا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو جیل کے اندر رکھ کر حکومت نون لیگ کو بلیک میل نہیں کر سکتی مسلم لیگ نون کا ہر کارکن نواز شریف اور شہباز شریف ہے
رانا محمد ارشد