مشیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ اجلاس 15 اکتوبر کو طلب 

      مشیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ اجلاس 15 اکتوبر کو طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلا م آباد (این این آئی)مشیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا گیانادرا اور ایف بی آر کے درمیان معلومات کے تبادلے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا حماد اظہر نادرا اور ایف بی آر کے مابین معلومات شیئرنگ پر پیشرفت بریفنگ دیں گے نادرا سے ڈیٹا حصولی کیلئے میکنزم اور مکمل سکیورٹی پر بریفنگ دی جائے گی نادرا کی جانب سے ایف بی آر کے علاوہ بنکوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے ایف بی آر کی جانب سے فاٹا انڈسٹری پر عائد ایف ای ڈی کا معاملہ زیر غور آئے گا 2018 میں فاٹا انڈسٹری کو 2023 تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا تھا ایف بی آر کی جانب سے فاٹا انڈسٹری کو ایف ای ڈی کے نوٹسز ارسال کیے گئے مغربی روٹ سے کنٹینرز کی آمدورفت اور ٹرمینلز پر ایف بی آر حکام بریفنگ دیں گے اجلاس میں ایف بی آر پالیسی بورڈ کے لئے ٹی او آرز کا بھی تعین کیا جائیگااجلاس میں کسٹم آٹومیشن، انکم ٹیکس اور اصلاحاتی پروگرام پر بات چیت ہو گی۔
اجلاس طلب 

مزید :

صفحہ اول -