پنجاب اسمبلی نے وقف پراپرٹیز ترمیمی ایکٹ 2020ء پاس کردیا
لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی اسمبلی پنجاب نے ”پنجاب وقف پراپرٹیز (ترمیمی) ایکٹ 2020ء“ پاس کردیا ہے۔جس کی شق نمبر4(1)کے تحت تمام وقف پراپرٹیز کی چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب سے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے ایسی تمام وقف پراپرٹیز جو محکمہ اوقاف کی تحویل میں نہ ہیں اور ان کا انتظام وانصرام پرائیویٹ طور پر کیا جارہا ہے کی اوقاف سے بروقت رجسٹریشن کی بابت ایکٹ مذکور کی شق نمبر 12کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے اپنے حکم نمبری ایس اوپی۔5(1)ڈی ڈی ای/2019 مورخہ 09-10-2020 کے ذریعہ ان وقف پراپرٹیز کا انتظام وانصرام چلانے والے تمام افراد کو ان کا ”منیجر“مقرر کرتے ہوئے انہیں ہدایت فرمائی ہے کہ وہ ان پراپرٹیز کی”پنجاب وقف پراپرٹیز(رجسٹریشن)رولز2020ء“کے تحت وضح کردہ طریقہ کار کے مطابق اندر معیاد 90یوم رجسٹریشن کرانے کا جاری کردیا ایکٹ مذکور کی شق نمبر 4(2)اور 11(b)کے تحت وقف پراپرٹیز کی بروقت رجسٹریشن نہ کرانے والے افراد کو مالی جرمانہ اور 5سا ل قید کی سزا بھی مقررہے۔جن افرادکو چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے جاری کردہ حکم کے تحت ”منیجر“مقرر فرمایا ہے انہیں اپنے متعلقہ دفتر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے زیر انتظام وانصرام وقف پراپرٹیز کی بروقت رجسٹریشن کویقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ترمیمی ایکٹ