لادی گینگ اور بی ایم پی فورس میں مقابلہ، ایک اہلکار شہید، ڈاکو فرار
وہوا‘ ڈیرہ غازیخان‘ قصبہ کالا (نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر) بی ایم پی کو اطلاع ملی کہ سمنٹ فیکٹری روڈ پر لادی گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکووں نے ویگنرکار ایل ای 6081 ڈکیتی کی ہے اور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہورہے ہیں واقع کی اطلاع ملتے ہی کمانڈنٹ بی ایم پی محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)
لیوی کے جوانوں نے ڈاکووں کا تعاقب شروع کردیا اورتھانہ کشوبہ کے علاقہ درہ کہوڑا کے قریب فورسز کا ڈاکووں سے آمنا سامنا ہوگیالادھی گینگ نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔جسکے بعد باقاعدہ طور پر لادہی گینگ اور بی ایم پی کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیااور مقابلے میں بلوچ لیوی کاایک اہلکار سجاد احمد گولی لگنے سے شہید ہوگیا جبکہ اعجازبزدار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بی ایم پی کمانڈر محمدحمزہ سالک کی سربراہی میں بھاری نفری لادی گینگ سے مقابلہ کے لئے موقع پر پہنچ گئی۔مگراس دوران ڈاکو ڈکیتی شدہ کار چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ریکسیو 1122 کی ٹیموں نیجائے وقوع پر پہنچ کرزخمی کو طبی امداد دی اور شہید اہلکار کی لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔ دریں اثناء آر پی او فیصل رانا نے لادی گینگ سے مقابلہ کرنے والی بارڈر ملٹری پولیس کی مدد و معاونت کے لئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر بھجوا دی،،تفصیلات کے مطابق بی ایم کے تھانہ کشوبہ کے علاقہ میں بد نام زمانہ لادی ڈکیت گینگ کے ساتھ بارڈر ملٹری پولیس کے مقابلے کی اطلاع جیسے ہی ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو ملی تو انہوں نے فوری طور پر ڈی جی خان پولیس کی بھاری نفری کو مکمل تیاری کے ساتھ اس مقام پر پہنچنے کی ہدائت کی جہاں پر لادی گینگ اور بارڈر ملٹری پولیس کے مابین مقابلہ جاری تھا،جس کے دوران بلوچ لیوی کے جوان سجاد کی شہادت کی اطلاعات بھی تھیں،آر پی او کی ہدائت پر پولیس کی نفری موقع پر روانہ ہوئی،آر پی او پولیس افسران سے بار بار پولیس فورس کی پوزیشن پوچھتے رہے آر پی او کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ہو یا بارڈر ملٹری پولیس یا بلوچ لیوی، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا مقصد اپنی اپنی قانونی صوابدید میں عوام کے جان و مال کاتحفظ قانون کی حکمرانی اور اندرون ملک مادر وطن کے چپے چپے پر قانون کی بالادستی کو قائم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر کی نظر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ہر اہلکار ان کا دشمن ہے اور یہ حقیقت بھی ہے انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدائت کی کہ وہ بارڈر ملٹری پولیس کے افسران کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان کی بھر پور مدد اور معاونت کریں آر پی او فیصل رانا نے بلوچ لیوی کی شہادت پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون شکنوں کے مقابلے میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے قانون کے حقیقی محافظ ہیں۔
مقابلہ