بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کو بھرپور  نمائندگی دی جائے گی‘ احسن خاکوانی

   بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کو بھرپور  نمائندگی دی جائے گی‘ احسن خاکوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)  تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا قیمتی آثاثہ ہیں جن کی پارٹی میں خدمات کو کبھی بھی نظر اندازنہیں کیا جاسکتا پارٹی بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کو بھی بھر پورنمائندگی کا موقع دے گی ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 235میں عوامی شکایات(بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
 سیل کے انچارج تحریک انصاف کے سنیئر رہنما نواب احسن خان خاکوانی نے گذشتہ روز سٹی صدر شیخ محمد رشید ترپال والے کو پارٹی میں بہترین خدمات سرنجام دینے پر حوصلہ آفزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا نواب احسن خان خاکوانی نے کہا کہ کارکن ہر پارٹی کا اول دستہ ہوتے ہیں تحریک انصاف کو اپنے تمام کارکنوں اور ورکرز پر فخر ہے جو دن رات ایک کرکے حکومت کی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی235میں رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی کی سرپرستی میں بھر پور انداز میں ترقیاتی کام کروانے کا سلسلہ جاری ہے حلقہ کی تقدیر بدلنے کے لئے مزید نئے منصوبے بھی منظور کروائے جارہے ہیں اس موقع پر چوہدری مبشرحسن کمبوہ، عبدالغفور دائیا، ناظم ستار کمبوہ، ابرار حسین سندھڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
احسن خاکوانی