رحیم یار خان: چوری کی 4 وارداتیں   ملزمان قیمتی سامان چرا کر فرار

   رحیم یار خان: چوری کی 4 وارداتیں   ملزمان قیمتی سامان چرا کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 4 وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘ موبائل فون‘ موٹر سائیکل اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات کوٹلہ درگھ کے رہائشی(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
 محمد اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم وسیم نے 87 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ دوسری واردات کوٹ سبزل کے رہائشی فضل دین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات لیاقت پور کے رہائشی محمد مشرف کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم فخر جہاں نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ چوتھی واردات چک 316 کے رہائشی منظور کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 3 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
فرار