حساس ادارے کا ملازم لاپتہ‘ والد  کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج

   حساس ادارے کا ملازم لاپتہ‘ والد  کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کراچی سے میانوالی گھر جانے والا حساس ادارے کا ملازم کوٹ ادو کے علاقہ میں غائب، والد کی رپورٹ پر نامعلوم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق موسی خیل ضلع میانوالی کا رہائشی سکول ٹیچر عرض محمد درکھان (بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)
کا بیٹا محمد عابد علی جو کہ حساس ادارے کا ملازم ہے، 5 اکتوبر کے روز کراچی سے میانوالی گھر جانے کے لیے بلوچ بس نمبری 784 بی ایس اے میں سوار ہوا، تھانہ سنانواں کے علاقہ سلطان کالونی کے قریب بس چناب ویو فلنگ اسٹیشن پر ڈیزل دلوانے کے لیے رکی تو محمد محمد عابد علی بھی وہیں اترا اور غائب ہو گیا، جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا، پولیس سنانواں نے غائب ہونے والے محمد عابد علی کے والد عرض محمدکی مدعیت میں مقدمہ نمبر 403/20زیردفعہ365نامعلوم کے خلاف درج کرکے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقدمہ درج