حاصل پور اور روجھان میں عظمت صحابہؓ و اہل بیت ریلیاں
حاصل پور‘ روجھان (نمائندہ پاکستان + نامہ نگار) اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام حضرت علامہ مولانا رحمت الرحمان درخواستی کی زیر قیادت عظمت صحابہ و اہل بیت و استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی مرکزی دینی درس گاہ دارلعلوم محمدیہ روجھان سے روانہ ہوئی اور مختلف روٹس سے ہوتی ہوئی نشینل تحصیل پریس کلب چوک پہنچی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا مذہبی راہنما رحمت الرحمن درخواستی سمیت دیگر مقریرین نے اپنے خطاب(بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)
میں کہا کہ ہم سب مسلمان ہم ایک مزہب ایک رسول اور ایک خدا پر ایمان رکھتے ہیں حضور اکرم ص نے فرمایا مسلمان آپس میں بھائی بھائی ایک ہیں اور ہمارا دین اللہ پاک کا پسندیدہ اسلام ہمیں محبت اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے علماء کرام کا کہنا تھا کہ مسلمان عظمت و ناموس صحابہ و اہل بیت کے ماننے والے ہیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر مجیب الرحمان مزاری نے کہا کہ ہم سب ایک گل دستے کی ماند ہیں جہاں پر تمام مسالک ایک ساتھ ایک ہی ملک پاکستان میں امن کے ساتھ رہتے ہیں ہم سب مسلمان پاکستانی ہیں اور اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں ہم عظمت رسول عظمت صحابہ و عظمت اہل بیت کے امیں ہیں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا رحمت الرحمان درخواستی نے کہا کہ ہم مسلمان آپس میں اخوت محبت اور الفت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بھائی بھائی کی طرح ہیں انہیں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کے سامراجی ایجیٹس ہمیں مزہب کے نام پر لڑنے کی کوشش کی مگر ہم ثابت قدم رہے اور یہود و ہنود و نصاری کے برے مقاصد اور عزائم کو آپس میں مل کر خاک میں ملانا ہے انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول ص گستاخ اہلیبت، و گستاخ صحابہ کے خلاف ہیں ہم اور کسی کے مخالف نہیں ہم اتحاد بین المسلمین کا فروغ چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان آپس میں ذاتی نظریاتی مزہبی سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک ہوں ہم سب مسلمانوں کا ایک ہونا طاغوتی طاقتوں کے سامراجی ایجنٹس کے منہ پر تماچہ ہے انھوں نے ریلی میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحابہ کرائم کی میبنہ توہین پر کاروائی کی جائے اور اسکی سزا تجویز کی جائے ریلی میں پاکستانی پرچم سربلند نظر آ رہے تھے اور ریلی کے جملہ شرکاء کی زبانوں پر نعرہ تکبیر اللہ اکبر عظمت و ناموس رسول و ناموس اہلبیت و ناموس صحابہ زندہ باد، پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا آخر میں عالم اسلام کی سربلندی امت مسلمہ کہ یکجہتی پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی امن و امان شہداء پاک فوج اور شہداء پنجاب پولیس کی درجات بلندی اور تحصیل روجھان میں امن و امان کی کے قیام کی دعا کی گئی۔ دریں اثناء حاصل پور سنی تحریک کے زیر اہتمام ایک ریلی عظمت صحابہ و اہلبیت غلہ مندی سے نکالی گئی جس کی قیادت صدر سنی تحریک محمد رفیق قادری نے کی ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چوک فوارہ میں اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر مقررین نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے چند ذاکر اور علماء کرام غیر ملکی ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیئے صحابہ کرام کے خلاف گستاخیاں کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ایسے ذاکروں اور مولویوں پر پابندی عائد کرتے ہیں جوکہ فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں۔
ریلیاں