ایف آئی اے کی کارروائی‘ بیرون ملک  جانیوالے 5 مسافر گرفتار‘ تفتیش شروع

   ایف آئی اے کی کارروائی‘ بیرون ملک  جانیوالے 5 مسافر گرفتار‘ تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر) ایف آئی اے حکام نے ایئر پورٹ پر مختلف اوقات میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سفری دستاویزات و ریکارڈ نہ ہونے کے الزام میں پانچ (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
مسافروں کو اپنی تحویل میں لیکر سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق ملتان سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن میں سوار ہونے کے لئے کے پی کے کا رہائشی محمد حبیب سلطان، آزاد جموں کشمیر کا رہائشی جاوید احمد اور سندھ کا رہائشی محمد کو دوران چیکنگ اپنی تحویل میں لیا گیاجبکہ دوسری کارروائی میں ایئر پورٹ پر ملتان سے مسقط جانے والی نجی ایئر لائن سے دیر مردان کا رہائشی جان اور لاہور کے شفق احمد کو قابو کیا،ایف ا?ئی اے کے مطابق پانچوں مسافر مختلف اوقات میں نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر بیرون ملک جارہے تھے جن سے دوران چیکنگ غیر قانونی سفری دستاویزات اور سفری ریکارڈ نہ ہونے پر مسافروں کو قابو کیا جن سے مزید تفتیش کے لئے سرکل آفس ایف آئی اے منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔
تفتیش