حکومت عوام پر مسلسل مہنگائی کے  کوڑے برسا رہی ہے‘ ذیشان اختر

حکومت عوام پر مسلسل مہنگائی کے  کوڑے برسا رہی ہے‘ ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر مسلسل مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے۔ وزیراعظم کرکٹ(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
 کے کھلاڑی ہیں لیکن سنچریاں بنانے کا شوق وہ ہر چیز کی قیمت میں سوگنا اضافہ کر کے پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز غریب کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے۔حکومت نے مزدوروں کسانوں اساتذہ طلبا اور وکلا سمیت کسی کو بھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں تنخواہوں میں اضافہ کیلئے مظاہرہ کرنیوالے سرکاری ملازمین پر پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جب کوئی حکومت غریبوں پر ظلم ڈھاتی ہے تو وہ از خود اللہ کی پکڑ میں آ جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پندرہ سال بعد بھی زلزلہ متاثرین کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ کسی حکومت نے ان کیساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت اور اس کا احتساب، دونوں سلیکٹڈ ہیں۔ حکومت احتساب نہیں، مذاق کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت اپنی کرپشن چھپا رہی ہے۔ سرکاری چور کسی کی پکڑ میں نہیں آرہے۔ سٹیٹ بنک نے گیارہ سو ارب روپے صنعتکاروں میں تقسیم کیے لیکن کرونا کے متاثرین، غریب عوام کو کچھ نہیں ملا۔ کرونا متاثرین کیلئے باہر سے آنے والی اربوں روپے کی امداد میں سے 87 فیصد حکومت خود ہڑپ کر گئی اور صرف 13 فیصد عوام پر خرچ ہوا جبکہ حکومت نے بجٹ میں سے بھی کرونا متاثرین کی امداد کے نام پر کٹوتی کی۔ اس لوٹ کھسوٹ اور خورد برد کا آڈٹ کرنے کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ کسی حکومتی کمیٹی پر کوئی اعتبار نہیں۔ غداری اور بغاوت کے مقدمات مخالفین کو دبانے کی بھونڈی کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ حکومت نے مظلوم کشمیریوں کی 73 سالہ جدوجہد آزادی کی پیٹھ میں چھراگھونپ دیاہے۔ 
ذیشان اختر