ہر شخص کو اپنے حصے کا درخت لگانا چاہئے‘ طارق محمود باجوہ
خانیوال (نمائند ہ پاکستان+نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ نے کہا کہ درخت ماحول دوست ہیں، موسسمی تبدیلیوں اور انسانی زندگی پر صحت مند اثرات مرتب کرتے ہیں مگر کاغذوں میں شجر کاری کرنے کی بجائے ہر شخص کواپنے حصے کا درخت لگانا چاہیے انہوں نے کہا کہ صرف درخت لگانے ہی کافی نہیں بلکے اس کی آبیاری اس سے بھی زیادہ ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور سٹیزنز فورم کے(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)
زیر اہتمام شجر کاری مہم 2020کے سلسلہ میں سپورٹس جمنازیم میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کا افتتاح کر نے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں اور شخصیات کو بھی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے انہوں سماجی شعور بیدار کرنے اور عملی اقدامات کرنے پر سٹیزنز فورم کے مثالی کردار کو سراہا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راشد نواز،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی عنبر بشیر احمد نے بھی پودا لگایا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سپورٹس جمنازیم پہنچے تو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی،تحصیل سپورٹس آفیسر حبیب احمد گھمن،سٹیزنز فورم کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف،فنانس سیکرٹری حاجی محمد نسیم ایگزیکٹیو ممبران قلزم بشیر احمد،انجم بشیر احمد د یگر ممبران اور شرکاء نے ان کا استقبال کیا ڈی ایس او ملک غلام مرتضی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود مرزا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راشد نواز اور دیگر مہمانان کا شجرکاری مہم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور انہیں سپورٹس جمنازیم اور جم کا دورہ بھی کیا،سٹیزنز فورم کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف نے عوامی شعور بیدار کرنے اور سٹیزنزفورم کی کارکربدگی بارے بریفنگ دی۔بعدازاں ڈینگی آگاہی واک ہوئی جسمیں طارق محمود باجوہ ڈسٹرکٹ سیشن جج،ایڈیشنل سیشن راشد نواز،ڈی ایس او،ٹی ایس او اور دگر مہمانان نے شرکت کی۔اس موقع ممبران سٹیزنز فورم چوہدری محمد اجمل،راحت نیاز بلا،حاجی حمد محمد نسیم،چوہدری محمد سعید،شیخ غلام رسول،حاجی عنبر بشیر احمد،محمد جاوید خان مجتبی خان،شیخ محمد طاہر،چوہدری محمد ارشاد،خورشید احمد نوشاہی،ملک بابر حسین،شیخ شہزادنوید اور دیگر بھی موجود تھے۔
طارق باجوہ