چلڈرن کمپلیکس‘ شعبہ پتھالوجی میں آتشزدگی‘ مریضوں میں خوف و ہراس‘ عملے نے قابو پالیا
ملتان (خصو صی رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان کے شعبہ پتھالوجی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی،چلڈرن کمپلیکس عملے نے ہی آگ پر قابو پا لیا،مشینری محفوظ دھواں (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)
کافی دیر تک پھیلا رہا،تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس کے شعبہء پتھالوجی کے ائیر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تاہم چلڈرن کمپلیکس کے عملے نے مرکزی بریکر بند کر کے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا جس سے پتھالوجی لیبارٹری میں موجود تمام مشینری محفوظ رہی،اس دوران ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر بھی موقع پر پہنچ گئے،ڈاکٹر زاہد اختر کا کہنا تھا کہ معمولی نوعیت کی آگ تھی تاہم دھواں پھیلنے کے باعث حفظ ماتقدم کے طور پر فائر بریگیڈ بلوائی گئی تاہم عملے نے فوری ایکشن لیکر آگ پر قابو پا لیا جو قابل ستائش ہے۔
آتشزدگی