ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت کڈنی سنٹر کو  دینے کی درخواست پر محکمہ صحت سے رائے طلب

 ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت کڈنی سنٹر کو  دینے کی درخواست پر محکمہ صحت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر) گورنر پنجاب سیکٹریٹ نے کڈنی سنٹر ملتان کی توسیع کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کی عمارت حوالے کرنے بارے سفارشات پر رائے مانگ لی ہے۔رجب طیب اردگان بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو مراسلہ بھجوایا تھا کہ تین سال سے(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)
 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کی عمارت مکمل ہے اور خالی ہے اسے کسی استعمال میں نہیں لایا جا سکا۔جبکہ کڈنی سنٹر میں مریضوں کا رش روز بروز بڑھ رہا ہے۔لہذا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کی عمارت کڈنی سنٹر کی توسیع اور کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع کرنے کے لئے کڈنی سنٹر کو دی جائے۔جس پر گورنر پنجاب سیکرٹریٹ نے محکمہ صحت پنجاب سے رائے طلب کی ہے۔
طلب