درس وتدریس میں بہتری کیلئے ٹیبلٹ بیسڈ تعلیم دی جائیگی: شہرام خان ترکئی 

درس وتدریس میں بہتری کیلئے ٹیبلٹ بیسڈ تعلیم دی جائیگی: شہرام خان ترکئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ جن اضلاع میں ڈراپ آؤٹ ریشو زیادہ ہیں وہاں پر بچوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ اور جہاں پر ڈراپ آؤٹ ریشو کم ہو ان منتحب اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت بچوں کی درس و تدریس میں بہتری کے لیے ٹیبلٹ بیسڈ تعلیم دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ نئے سکولوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ، سکولوں کی اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے طلباء کو فرنیچر کی فراہمی کے لیے  بھی لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -