حکومت ہر سوال کے جواب میں کہتی ہے این آر او نہیں دینگے، احسن اقبال

 حکومت ہر سوال کے جواب میں کہتی ہے این آر او نہیں دینگے، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ہر سوال کے جواب میں کہتی ہے این آر او نہیں دیں گے  وزیراعظم بتائیں کس قانون کے تحت این آر او دے سکتے ہیں؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غداری کا مقدمہ عمران خان کے کہنے پر بنایا گیا، قوم کو بتائیں بائیس سال کیا مہنگائی کی تیاری کی؟ حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں پی ٹی آئی حکومت اب بچ نہیں سکے گی ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے  قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملک کی سب سے بڑی صوبائی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر16 ماہ سے جیل میں ہے احسن اقبال نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اس طرح کرنے سے حکومت بچ جائے گی رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی نااہلی سے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا مسلم لیگ ن کے دور میں آٹا 34 روپے کلو مل رہا تھا جبکہ نئے پاکستان میں آٹے کی قیمت 80 روپے کلو ہو گئی ہے۔ 
احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -