موبائل فون اور کمپیوٹر کا بے تحاشااستعمال ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ موبائل فون اور کمپیوٹر کا بے تحاشااستعمال ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے،قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذ ہنی امراض لاحق ہوتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میانہ روی اور اعتدال کے ساتھ زندگی بسر کرنے سے ذہنی صحت برقرار رہتی ہے،جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اور اچھا ماحول دماغی صحت کےلئے ضروری ہیں،ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔