کورونا کی دوسری لہر ،اپوزیشن جماعتیں 3 ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کردیں، فوادچودھری کا مشورہ 

کورونا کی دوسری لہر ،اپوزیشن جماعتیں 3 ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کردیں، ...
کورونا کی دوسری لہر ،اپوزیشن جماعتیں 3 ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کردیں، فوادچودھری کا مشورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے پراپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کاثبوت دیناچاہئے اور3 ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کر دینا چاہئے۔


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے نئے ایس او پیز جاری کئے،این سی او سی نے شادیوں اوردیگر تقریبات کو محدود کرنے کاکہا ہے۔
فوادچودھری نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کاثبوت دیناچاہئے اور3 ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کر دینے چاہئے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بھی تحریک اگلے سال تک ملتوی کردے،زندگی کااحترام کریں ۔