شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری، کنواروں کے ارمان ادھورے رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے ہوگا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز کےلیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جن کے تحت شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے اور تقریبات کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا، جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ ہالزسیل کیے جائیں گے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ان ڈور تقریبات کے لیے 300 سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے، کیوں کہ عوامی اجتماعات کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔
کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی نے عوامی اجتماعات کے حوالے سے نئی ہیلتھ گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بڑے عوامی اجتماعات خطرات سے بھرپور سرگرمیاں ہیں جو کورونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں اور بیماریوں کے پھیلاو¿ میں نمایاں اضافہ کا قوی امکان ہے، ان سے ہر ممکن گریز کیا جائے، ان اجتماعات سے کورونا وباءکیخلاف قومی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے، اس طرح کے عوامی اجتماعات کسی طور منعقد نہیں ہونے چاہئیں، عوامی اجتماعات کے حوالے سے حتمی فیصلہ قومی تعاون کمیٹی میں کیا جائے گا۔