سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کےلئے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کےلئے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی،پیر سے سے جمعہ تک 5 بنچ اہم مقدمات اور درخواستوں کی سماعت کریں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بنچ ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد ،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں، بنچ دو میں جسٹس مشیر عالم ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں،بنچ 3میں جسٹس عمرعطا بندیال ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہیں۔
بنچ 4میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں جبکہ بنچ 5میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔