پنجاب حکومت نے پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کو فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ 500نئی گاڑیاں تھانوں کو دی جائیں گی،47گاڑیاں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی،24گاڑیاں ایلیٹ فورس کوملیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکار وسائل فراہم کئے ہیں ، پنجاب پولیس کو عوام کی امنگوں کے مطابق ڈلیور کرنا ہو گا۔